بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 10 ڈالر اضافہ ہوگیا جس کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں بھاری اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 34 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 944 روپے اضافے سے 2 لاکھ ایک ہزار 46 روپے ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں :
بجلی صارفین ہوجائیں تیار، قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا خدشہ
فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2800 روپے اور 2400 روپے پر مستحکم رہی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 10 ڈالر اضافے سے 1901 ڈالر فی اونس ہوگئی جو اس سے قبل 1891 ڈالر فی اونس تھی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 97 ہزار 102 روپے تھی۔