نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ نگراں حکومت محدود مدت کے لیے آئی ہے ، نظریہ پاکستان کو عام کرنا اولین ترجیح ہے، نگراں حکومت اپنی آئینی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
نگراں وزیراعظم پاکستان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے انوار الحق کاکڑ کا کراچی آمد پر استقبال کیا۔
جس کے بعد نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مزار قائد پر حاضری دی جبکہ گورنرسندھ کامران ٹیسوری اور نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
گزشتہ حکومت کی پا لیسیوں کا تسلسل جاری رکھیں گے، نگراںوزیراعظم
نگراں وزیرِاعظم سے گورنر سندھ کی ملاقات، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنےپر مبارکباد
ایم کیو ایم نے نگراں وزیراعظم کیلئے کامران ٹیسوری کا نام دےدیا
نگراں وزیراعظم نے مزار قائد پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، انوار الحق کاکڑ نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کیے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ تجدید عہد وفا کے لیے مزار قائد آئے ہیں، شفاف انتخابات کے لیے تمام صلاحیت بروئے کارلائیں گے، غیرجانبدار انداز میں انتقال اقتدار کا مرحلہ مکمل ہوگا۔
انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ نگراں حکومت اپنی آئینی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے، نگراں حکومت محدود وقت کے لیے آئی ہے، نظریہ پاکستان کو عام کرنا اولین ترجیح ہے۔
نگراں وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ قائد اعظم نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق پر بات کی، ہر شہری کے حقوق کا تحفظ کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔
دوسری جانب کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات ہوئی۔
سینئر ڈپٹی کنوینر فاروق ستار کی سربراہی میں ایم کیو ایم وفد نے نگراں وزیر اعظم سے ملاقات کی۔
ایم کیو ایم وفد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، سابق وفاقی وزیر سید امین الحق، خواجہ اظہار الحسن اور جاوید حنیف شامل تھے۔
ایم کیو ایم کی جانب سے نگراں وزیر اعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی۔
ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اور آئندہ انتخابات سے متعلق بھی مختلف امور پر مشاورت بھی ہوئی۔