کراچی سائٹ ایریا میں پٹرول پمپ کے کیشیرسے رقم چھیننے کا مقدمہ درج کرلیا ہے، جو65 لاکھ بینک میں جمع کرانے جا رہا تھا۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ سائٹ اے تھانے میں پٹرول پمپ کے مالک کی مدعیت میں درج کیا ہے۔
پولیس نے کہا کہ ابتدائی طور پر رقم 80 لاکھ بتائی گئی تھی لیکن 65 لاکھ ہے۔
مقدمے کے متن میں بتایا کہ بینک کے باہرکیشیئر رقم لیکر نکلا، تو موٹرسائیکل پر2 ڈاکو پہنچ گئے،اسلحہ کے زور پرکیش چھینا اور فرار ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ پمپ کے عملے سے بھی پوچھ گچھ کرنے کے ساتھ تھی کیشیئر کو شامل تفتیش کیا ہوا ہے۔