Aaj Logo

شائع 22 اگست 2023 10:44am

دنیا کا سب چھوٹا چمچ جو دکھائی بھی مشکل سے دے

بھارتی کاریگر نے دنیا کا سب سے چھوٹا لکڑی کا چمچہ بنانے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا لیا۔

بھارتی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے ششی کانت پرجاپتی نامی 25 سالہ فنکارنے دنیا کا سب سے چھوٹا لکڑی کا چمچہ تیارکیا ہے۔

اس چمچے کا سائز صرف 1.6 ملی میٹر (0.06 انچ) ہے۔

خاص بات یہ ہے کہ لکڑی کے متعدد ٹکڑوں سے چمچ بنانے کی اجازت ہونےکے باوجود پرجاپتی نے ایک دستکاری چاقو کی مدد سے چمچ کو لکڑی کے ایک ٹکڑے سے تراشا۔

مزید پڑھیں

9 رکنی پاکستانی خاندان کی ایک ہی دن سالگرہ، گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

گنیز بک میں درج 10 دلچسپ اور عجیب ورلڈ ریکارڈ

تین گنیز ریکارڈ توڑنے والا نابینا گھوڑا

ایسا ہی چمچ 2022 میں ایک اور بھارتنی فنکار نے تیارکیا تھا جسکی پیمائش 2 ملی میٹر (0.07 انچ) تھی وہ چمچ بھی لکڑی کے سنگل ٹکڑے پر بنایا گیا کیا تھا۔

اس نئے چھوٹے چمچ نے پرانے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

عالمی ریکارڈ توڑنے کے بعد، ششی کانت نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ ، ’لکڑی سے چمچ بنانا کافی آسان ہے، لیکن دنیا کا سب سے چھوٹا چمچ بنانا کافی مشکل کام ہے‘۔

انہوں نے بتایاکہ ممشق کرتے ہوئے کئی بار ناکام ہوا۔ ایسا بھی ہوا کہ ایک آرٹ ورک کا 99 فیصد تک مکمل کیا، اور پھر وہ ٹوٹ گیا اور مجھے پھر سے کام شروع کرنا پڑا۔

لیکن بار بار کی کئی ناکام کوشیشوں کے باوجود آخر کار انہوں نے دنیا کا سب سے چھوٹا چمچہ تیار کر ہی لیا۔

Read Comments