نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کل کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق نگراں وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح ساڑھے 11 بجے ہوگا۔ جس میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ کی اہم بیٹھک میں معاشی صورتحال پر بھی بریفنگ دی جائےگی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل نگراں وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا تھا جس سے خطاب میں انوار الحق کاکڑ نے کہا تھا کہ مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے یہ ایک تجربہ کار اور بہترین ٹیم ہے، یقین ہے اللہ تعالیٰ ہمیں سرخرو کرے گا اور تمام وزرا سے امید کرتا ہوں وہ اپنی اپنی وزارتوں میں بھرپور کردار اداکریں گے۔
نگراں وفاقی کابینہ کے پہلے اہم جلاس میں نگراں وزیراعظم نے حکومت کی ترجیحات بتائیں تھیں۔ قانون کی حکمرانی، 9 مئی ملزمان کیلئے سزائیں اور محدود مدت کی عبوری حکومت کو ترجیح قرار دیا گیا تھا۔