نگراں وزیر بلدیات سندھ مبین جمانی نے تمام سرکاری مراعات واپس دینے کا اعلان کردیا۔
صوبائی وزیر نے سرکاری گاڑی، پیٹرول، تنخواہ سمیت دیگر مراعات نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
سندھ کی 10 رکنی نگراں کابینہ نے حلف اٹھالیا
نگراں وزیر اعلیٰ سندھ مقبول باقر نے عہدے کا حلف اٹھا لیا، مراد علیشاہ رخصت
مبین جمانی نے اپنی سرکاری گاڑی پہلے ہی روز متعلقہ ادارے کو واپس بھجوانے دے دی تھی۔
نگراں صوبائی وزیر مبین جمانی کا کہنا ہے کہ کوشش ہوگی کہ صوبےمیں صاف و شفاف انتخابات کی ذمہ داری کوبخوبی پوراکریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نگران حکومت کے دوران کسی قسم کی کوئی سرکاری مراعات نہیں لوں گا۔