پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما صمصام بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شمولیت اختیار کرلی۔
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما صمصام بخاری سمیت دیگر رہنماوں نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ نئی مردم شماری اور حلقہ بندیوں کے بعد عام انتخابات ہوں گے جو مارچ سے آگے نہیں جا سکتے، صدر مملکت کی جانب سے کیا جانے والا ٹوئٹ افسوسناک ہے، صدر مملکت کی بات سن کر افسوس ہوا۔
پی ٹی آئی کی یکے بعد دیگرے دو وکٹیں گرگئیں
استحکام پاکستان پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں کون کونشامل
استحکام پاکستان پارٹی کے پنجاب میں مختلف سیاسی رہنماؤں سےرابطے
جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی میں لوگ جس طرح تیزی سے شمولیت کررہے ہیں، اب چھوٹا جہاز نہیں بلکہ جمبو جٹ میدان میں آئے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف سمیت کسی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہیئے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صمصام بخاری نے کہا کہ 9 مئی واقعات کے حوالے سے ان سے منسوب آڈیو جعلی ہے، جو کچھ بھی ہوا نہیں ہونا چاہیئے تھا۔