مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور شہباز شریف کی زیر صدارت لندن میں بڑی بیٹھک کی تیاریاں جاری ہیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے معاملے پر نون لیگ کے بڑوں کی بیٹھک رواں ہفتے کسی بھی وقت لندن میں متوقع ہے۔
’نواز شریف ہی وزیراعظم ہونگے‘ شہباز شریف کا الیکشن ہر صورت وقت پرہونے کا دعویٰ
نواز شریف کی پاکستان واپسی چیف جسٹس بندیال کی ریٹائرمنٹ تکملتوی
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی بیٹھک میں پاکستان سے ویڈیو لنک پر موجود قیادت شریک ہوگی، جس میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور ملکی سیاست کے مستقبل پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق لیگی قیادت نواز شریف کی ممکنہ وطن واپسی کے معاملے پر حکمت عملی کی جزئیات طے کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کے لیے مسلم لیگ نون کی انتخابی مہم کے معاملات زیر بحث آئیں گے جبکہ مسلم لیگ نون کا آئندہ بیانیہ کیا ہوگا، اس پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔
پارٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شہباز شریف نون لیگ کے ممکنہ امیدواروں کی فہرست اجلاس میں پیش کریں گے، پارٹی کی سینئر قیادت ممکنہ لیگی امیدواروں کے ناموں پر غور کرے گی۔
اس کے علاوہ اجلاس میں قومی اور صوبائی 20 یا 22 حلقوں میں مقامی سطح پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ زیر بحث آئے گا۔