ہری پور میں خزانہ کی تلاش کیلئے قدیم قبروں کی کھدائی اور بے حرمتی کا سلسلہ نہ رک سکا۔ نامعلوم افراد نے رات کی تاریکی میں خزانے کی تلاش میں پرانی قبر کو کھود ڈالا، اہلیان علاقہ قبر کی بے حرمتی کے خلاف شدید سراپا احتجاج ہیں۔
ہری پور کے بابو محلہ میں واقع قبرستان ’بی بی زیارت‘ میں نامعلوم افراد نے رات کی تاریکی میں خزانہ تلاش کرتے ہوئے پرانی قبر کو کھود ڈالا۔
واقعے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اہلِ علاقہ نے مطالبہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ کو اس بات کا پتا بھی لگانا چاہیے کہ کھدائی کے دوران کچھ ملا یا نہیں۔
مزید پڑھیں
لیزر کے زریعے کچرے کی خزانے میںتبدیلی
ضلعی انتظامیہ اور ڈی پی او ہری پور سے مطالبہ کیا گیا کہ قدیم قبروں کی بے حرمتی کرنے والے نامعلوم گروہ کو فوری طور پر بے نقاب کرکے گرفتار کیا جائے اور قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جاٸے تاکہ پھر کوٸی اور یہ گھناونا فعل نہ کر سکے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ضلع ہری پور کے متعدد قبرستانوں میں خزانے کی تلاش میں قبروں کی بے حرمتی کی گٸی، لیکن قانون نافذ کرنے والے ادارے اس گروہ کو بے نقاب کرنے اور گرفتاری میں تاحال مکمل طور پر ناکام ہیں۔