جہلم میں چک اکا جی ٹی روڈ پر ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ہے جہاں راولپنڈی سے سرائے عالمگیر کیطرف آنے والے پراپرٹی ڈیلر کی گاڑی کو لوٹ لیاگیا۔
پولیس وردیوں میں ملبوس دو مسلح ڈاکوؤں نے پراپرٹی ڈیلر کی گاڑی سے 2 کروڑ 25 لاکھ روپے لوٹ لیے اور موقع سے فرار ہوگئے۔
تھانہ منگلا پولیس نے مقدمہ درج کرکے نامعلوم ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے۔
مدعی مقدمہ عمران رفیق نے پولیس کو بتایا کہ وہ اسلام آباد سے مکان فروخت کرکے رقم لارہا تھا کہ چک اکا کے مقام پر پولیس وردیوں میں ملبوس موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی روک کر کہا تم ایکسیڈنٹ کرکے آئے ہو اور گن پوائنٹ پر رقم لوٹ کرفرار ہوگئے ۔
دوسری طرف راولپنڈی میں ڈکیتی کی واردات ہوئی۔ ڈاکو 70 لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات اور غیرملکی کرنسی لیکر فرار ہوگئے۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی۔