میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ پلیٹ فارم ”واٹس ایپ“ نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس پر میسیج ایڈیٹنگ فیچر میں خاموشی سے بڑی اور زبردست تبدیلی کردی ہے۔
ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق صارفین اب میسیج کے ساتھ ساتھ میڈیا فائلز کے کیپشنز میں بھی ترمیم کرسکیں گے۔
اس سے قبل یہ فیچر صرف ٹیکسٹ میسجز تک محدود تھا۔
اس نئے فیچر کے تحت صارفین میسیج بھیجنے کے 15 منٹ کے اندر ویڈیوز، GIFs اور ڈاکیومنٹس کے کیپشن کو ایڈٹ کر سکتے ہیں۔
واٹس ایپ میں میسج ایڈیٹنگ کا یہ اضافہ صارفین کو غلطیوں کو دور کرنے اور اپنی گفتگو کو بہتر بنانے کے قابل بناتا ہے۔
مزید پڑھیں
واٹس ایپ ڈیٹا کی دوسرے فون میں منتقلی کا آسان ترینطریقہ
نیا کیپشن ایڈٹ فیچر فی الحال کچھ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
آئی او ایس صارفین اسے ایپل کے ایپ اسٹور اور اینڈرائیڈ صارفین گوگل پلے اسٹور سے واٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹ انسٹال کرکے اس فیچر کو حاصل کرسکتے ہیں۔
آنے والے دنوں میں مزید صارفین کے لیے ئیہ فیچر متعارف کرایا جائے گا۔
اس سے قبل جمعرات کو میٹا کے بانی اور سی ای او مارک زکربرگ نے اعلان کیا تھا کہ واٹس ایپ صارفین اب ایچ ڈی کوالٹی میں تصاویر بھیج سکتے ہیں۔