فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے حقلہ بندیوں کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن مساوی آبادی پر مشتمل انتخابی حلقے تشکیل دے، کسی اسمبلی کے حلقوں میں آبادی کا فرق دس فیصد سے زیادہ نہ بڑھنے پائے۔
فافن کا کہنا ہے کہ مردم شماری کی اشاعت کے بعد یکساں آبادی کی بنیاد پر حلقوں کی تشکیل یقینی بنائی جائے۔
مزید پڑھیں
پی ٹی آئی نے انتخابات کے شیڈول کو مستردکردیا
مردم شمادی کی اشاعت کے بعد حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن کاآرڈرجاری
پیپلز پارٹی کا الیکشن کمیشن سے حلقہ بندیوں کے فیصلے پر نظر ثانی کامطالبہ
فافن کے اعلامیہ کے مطابق تمام شہری قانون کی نظر میں برابر کا درجہ رکھتے ہیں۔
فافن کے مطابق الیکشن کمیشن پر ضلعی حدود کی پابندی کرنا لازم نہیں ہوگا۔ مساوی آبادی کی بنیاد پر حلقہ بندیاں یقینی بنانے کیلئے اقدامات سے انتخابی عمل کو منصفانہ بنانے میں مدد ملے گی۔