Aaj Logo

اپ ڈیٹ 21 اگست 2023 09:00am

سابق وزیراعظم شہبازشریف لندن پہنچ گئے

سابق وزیراعظم شہبازشریف لاہور سے لندن پہنچ گئے ہیں، وہ پارٹی قائد نوازشریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

گزشتہ روز شہباز شریف پروازQR 629 سے لاہور سے لندن روانہ ہوئے تھے، ان کے ہمراہ سلیمان شہباز ہیں، وہ براستہ دوحہ سے لندن پہنچے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف آج نوازشریف سے ملاقات کریں گے اور نوازشریف کی وطن واپسی کے پلان کو حتمی شکل دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: شہباز شریف پروٹوکول کے ساتھ وزیراعظم ہاؤس سے رخصت، ٹوئٹر پر ’سابق‘ لکھ لیا

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن میں موجود سابق وفاقی وزرا بھی نواز شریف و شہباز شریف کی ملاقات میں شریک ہوں گے اور نواز شریف کی وطن واپسی کے پرمشاورت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں پارٹی قائد کی واپسی کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کی لیگل ٹیم کی شرکت بھی متوقع ہے۔ نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے تمام قانونی اُمور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قانونی ٹیم پارٹی قائد کو ان کی وطن واپسی کے حوالے سے قانونی پہلوؤں پر بریفننگ دے گی۔

نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر کو بھی لندن پہنچنے کی ہدایت دی ہے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف کے اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد انوار الحق کاکڑ ان کی جگہ نگراں وزیراعظم کا منصب سنبھال چکے ہیں۔

Read Comments