کراچی میں جدید ترین ڈائنو سار پارک کا افتتاح کردیا گیا، پارک میں 12 مختلف ڈائنو سارز کے ڈھانچے اور ماڈل رکھے گئے ہیں، پارک میں ڈائنو سارز کی آوازوں کے لیے خصوصی ساونڈ سسٹم نصب کیا گیا ہے۔
کراچی میں جدید ترین ڈائنو سار پارک کا افتتاح ہوگیا، پارک کا افتتاح میئر کراچی مرتضی وہاب نے ڈپٹی مئئر سلمان مراد کہ ہمراہ کیا۔
پارک میں چلنے والے متحرک ڈائنو سار موجود ہیں جبکہ پارک میں 12 ڈائنو سار بچوں اور بڑوں کی تفریح کے لیے موجود ہے، سفاری پارک میں موجود یہ کراچی کا پہلا جدید ترین پارک ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضی وہاب نے بتایا کہ حکومت سندھ کہ 10 کروڑ روپے کے فنڈز سے یہ پارک تیار کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں بلاتفریق کام کیا جائے گا، کراچی والوں کو اور بھی تفریح مقامات سے مہیا کیا جائے گا۔
ڈائنو سفاری پارک میں 12 مختلف ڈائنو سارز کے ڈھانچے اور ماڈل رکھے گئے ہیں جبکہ پارک میں ڈائنو سارز کی آوازوں کے لیے خصوصی ساؤنڈ سسٹم نصب کیا گیا ہے۔