Aaj Logo

اپ ڈیٹ 19 اگست 2023 08:42pm

سابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے سیاست کو خیر آباد کہہ دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی کور کمیٹی کے رکن اور سابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے سیاست کو خیر آباد کہہ دیا۔

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے بانی رکن شاہ فرمان نے سیاست سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں شاہ فرمان نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں بھائی بیٹا یا خاندان کا کوئی فرد انتخابات میں حصہ نہیں لے گا، اپنا انتخابی حلقہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کے لیے چھوڑ رہا ہوں۔

مزید پڑھیں

سابق گورنر کے پی شاہ فرمان کے گھر پر پولیس اور ایکسائز کاچھاپہ

گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کا مستعفی ہونے کااعلان

کے پی میں تحریک انصاف کی گروہ بندی شروع، اہم رہنماؤں کا بیک وقت پارٹیچھوڑنے کا امکان

انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میرا پیشہ یا کاروبار نہیں ہے، پارٹی کارکنوں کے حقوق کا تحفظ کروں گا، پی ٹی آئی چھوڑنے والے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت جا رہے ہیں۔

شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی اور فیصل سلیم نہ ہی وکلاء ہے اور نہ ہی کور کمیٹی کے ممبر ہے، پارٹی کے ان دونوں رہنماوں کے اس بیان میں کوئی صداقت نہیں کہ پارٹی وکلاء اور کور کمیٹی میں غدار موجود ہیں۔

Read Comments