Aaj Logo

اپ ڈیٹ 19 اگست 2023 06:49pm

یوکرین پر روس کا میزائل حملہ، 7 ہلاک 90 سے زائد زخمی

Welcome

یوکرین کی وزارت داخلہ نے اطلاع دی ہے کہ یوکرین کے شمالی شہر چرنی ہیو پر روسی میزائل حملے میں ایک چھ سالہ بچے سمیت سات افراد ہلاک اور 90 زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ زخمی ہونے والوں میں بارہ بچے بھی شامل ہیں۔

ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ متاثرین مذہبی تعطیل منانے کے لیے چرچ جا رہے تھے کہ انہیں میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

مبینہ طور پر حملے میں ایک مرکزی چوک، یونیورسٹی کی عمارت اور ایک تھیٹر کو نقصان پہنچا ہے۔

بی بی سی کے مطابق یوکرین صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ایک مختصر ویڈیو پوسٹ کی جس میں تباہ شدہ کاریں اور چوک ملبے سے بھرا ہوا دکھایا گیا ہے۔ جبکہ ایک لاش بھی دیکھی جا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں

قرآن کی بے حرمتی کرنیوالے پر چیچن صدر کے بیٹے کاحملہ

ایران کا آواز کی رفتار سے 15 گنا تیز ہائپر سونک میزائل بنانے کادعویٰ

راجستھان میں بھارتی فوج کی مشق کے دوران غلطی سے میزائلفائر

چرنی ہیو بیلاروس کی سرحد کے قریب واقع ایک شہر ہے جس کا روس نے حملے کے آغاز میں محاصرہ کر لیا تھا۔

صدر زیلینسکی نے ٹیلی گرام پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’ایک روسی میزائل شہر کے عین وسط میں، ہمارے چرنی ہیو میں گرا۔ جس سے ایک چوک، پولی ٹیکنیک یونیورسٹی اور ایک تھیٹر کو نقصان پہنچا۔‘

دوسری جانب روس نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کے ایک ڈرون نے شمال مغربی نوگوروڈ علاقے میں ایک فوجی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا، جس سے ہوائی اڈے پر آگ لگ گئی۔

روس کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ ایک طیارے کو نقصان پہنچا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یوکرین نے مبینہ ڈرون حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

کیف کی فضائیہ کا کہنا ہے کہ یوکرین کی فوج نے رات بھر کی گئی کارروائی میں ماسکو کی طرف سے شروع کیے گئے 17 ایرانی ساختہ ڈرونز میں سے 15 کو مار گرایا۔

Read Comments