Aaj Logo

شائع 19 اگست 2023 06:14pm

9 مئی ہنگامہ آرائی کیس: عدالت نے 20 ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو ہنگامہ آرائی کے خلاف کیس میں 20 ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔

9 مئی کو راحت بیکری افشان چوک میں پولیس کی گاڑیاں نذر آتش کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں

عمران خان نے دو ہفتے بعد شیو بنا لی، جیل کے سیل میں نئے واش روم کیتعمیر شروع

سانحہ 9 مئی مقدمات: پی ٹی آئی کے 19 کارکنوں کی ضمانتمنظور

9 مئی واقعے میں ملوث پی ٹی آئی کے 22 رہنما اور 268 کارکنان اشتہاریقرار

پی ٹی آئی چیرمین کے باڈی گارڈز سمیت 32 کارکنان کی 9 مئی کے مقدمے میں شناخت پریڈ مکمل ہوگئی جبکہ ملزمان کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کیس کی سماعت کی۔

تھانہ سرور روڑ کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ 12 پی ٹی آئی کارکنان کی شناخت پریڈ میں شناخت ہوگئی ہے جبکہ 20 ملزمان کی شناخت پریڈ میں شناخت نہیں ہو سکی، 12 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ دیا جایے دیگر کو ڈسچارج کر دیا جائے۔

عدالت نے شناخت پریڈ میں شناخت نہ ہونے والے 20 ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا اور 12 ملزمان کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

Read Comments