سندھ حکومت نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن کی منظوری کا اعلان کردیا، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے تمام ڈائریکٹرز کو غیرقانونی تعمیرات مسمار کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
ڈی جی ایس بی سی اے یاسین شر بلوچ نے افسران کو لکھے گئے خط میں ہدایت کی کہ کراچی ڈویژن کے تمام ڈائریکٹرز اور ریجنل ڈائریکٹرز غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کریں، کراچی میں غیرقانونی تعمیرات کو فوری طور پر بند کرکے مسمار کیا جائے۔
خط میں کہا گیا کہ پرنٹ، الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا میں اس کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی جائے، خلاف ورزی پر بلڈرز اور مالکان کے خلاف متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر کا اندراج کروایا جائے۔
مزید پڑھیں
نسلہ ٹاور کیس: سابق ڈی جی ایس بی سی اے منظور کاکا کی درخواست ضمانتمسترد
بھتہ لینے کی کوشش میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران رنگے ہاتھوںپکڑے گئے
یاسین شر بلوچ کے مطابق غیرقانونی تعمیرات میں سہولت فراہم کرنے میں ملوث افسران اور اہلکاروں کو ایس بی سی اے کے ای اینڈ ڈی ضوابط 2016 کے تحت سزا دی جائے گی۔