Aaj Logo

اپ ڈیٹ 19 اگست 2023 08:10pm

سندھ کی 10 رکنی نگراں کابینہ نے حلف اٹھا لیا

سندھ کی 10 رکنی نگراں کابینہ نے حلف اٹھالیا، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے حلف لیا۔

سندھ کی نگراں کابینہ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی، جہاں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے نگراں کابینہ سے حلف لیا۔

تقریب کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور نگراں وزیراعلیٰ نے نگراں کابینہ کے اراکین کو مبارکباد دی۔

مزید پڑھیں

نگراں وزیر اعلیٰ سندھ مقبول باقر نے عہدے کا حلف اٹھالیا

سندھ کی نگراں کابینہ کے ارکان کے نام فائنل کرلیےگئے

سندھ میں ترقیاتی کام جاری رہیں گے، نامزد نگراں وزیراعلیٰسندھ

سندھ کی 10 رکنی کابینہ میں بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز، یونس ڈھاگا، مبین جمانی، ایشور لعل، ارشد ولی محمد، ڈاکٹر جنید شاہ، عمر سومرو ، ڈاکٹر سعد خالد نیاز، خدا بخش مری اور مسز رعنا حسین شامل ہیں۔

تقریب حلف برداری میں نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس مقبول باقر، چیف سیکریٹری ، قائم مقام آئی جی ، صوبائی سیکریٹریز اور نگراں وزراء کے فیملی ممبران شریک ہوئے۔

سندھ کی نگراں کابینہ کو قلمدان تفویض

سندھ کی نگراں کابینہ کو قلمدان تفویض کردیے گئے ہیں جبکہ سندھ کی نگراں کابینہ کے قلمدانوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بریگیڈیئر (ر) حارث نواز کو وزیرداخلہ و جیل خانہ جات مقرر کردیا گیا جبکہ یونس ڈھاگا کو خزانہ، ریونیو اور پی اینڈ ڈی کا قلمدان دے دیا۔

مبین جمانی کو نگراں وزیر بلدیات، ڈاکٹر سعد خالد نیاز کو صحت و سماجی بہبود کا قلمدان سونپ دیا گیا۔

ڈاکٹرجنید شاہ کو کھیل، ثقافت اور یوتھ افیئر کا وزیر مقرر کردیا گیاجبکہ رعنا حسین کو تعلیم، امور خواتین کی وزیر اور عمر سومرو کو نگراں وزیر قانون مقرر کردیا گیا۔

اس کے علاوہ ایشور لعل کو وزیر آبپاشی، خدابخش مری کو معدنیات اور معدنی وسائل کا وزیر جبکہ ارشد ولی محمد کو سیاحت اور ماحولیات کا نگراں وزیر مقرر کردیا گیا۔

Read Comments