ابوظہبی کی عدالت نےخاتون کو فون پر تنگ کرنے والے شخص کو 5 ہزاردرہم ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
ابوظہبی کی سول عدالت نے مقامی شخص کو حکم دیا ہے کہ وہ ایک عورت کو بار بار فون کرکے پریشان کرنے کے نتیجے میں ہونے والے اخلاقی نقصانات کے معاوضے کے طور پر 5 ہزاردرہم ادا کرے۔
درخواست گزارخاتون نے مقدمہ دائر کیا تھا کہ نامعلوم شخص منع کرنے کے باوجود بار بار کی کالز سے اخلاقی نقصان پہنچا رہا ہے۔ جس سے اس کی نجی زندگی متاثر ہو رہی ہے۔
مزید پڑھیں
ہراساں کئے جانے سے تنگ آکر خاتون نے بائیک چلانا شروع کردی
اسمارٹ فونز کے یہ دس خفیہ فیچرز آپ کی زندگی کو آسان بنا دیں گے
سابقہ گرل فرینڈ کی نجی تصاویر انتقاماً افشا کرنے پر 350 ارب سے زائد کا جُرمانہ
جرمانہ عائد کرنے کے علاوہ عدالت نےاس شخص کومقررہ تاریخ کے بعد ادائیگی پر 12 فیصد سود،فیس اورقانونی اخراجات بھی ادا کرنے کا پابند کیا ہے۔