بالی ووڈ کے معروف اداکارارجن کپور اوران سے عمرمیں 12 سال بڑی گرل فرینڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا کے درمیان علیحدگی کے حوالے سے خبریں زیرگردش ہیں۔
سوشل میڈیا پرارجن کپور کی نئی تصاویروائرل ہیں جن میں وہ اکیلے کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔
گزشتہ کئی سال سے ارجن کی تصاویر میں ہمیشہ ملائکہ ان کے ساتھ دکھائی دیتی تھیں لیکن اس بار ایسا نہیں ہوا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر بالی ووڈ اداکا کی حالیہ پوسٹ نے سوشل میڈیا صارفین کو قیاس آرائیاں کرنے پرمجبور کردیا ہے۔
ارجن کپور کی جانب سے شیئر کی گئی نئی تصاویر وہ اس بار ملائکہ کے بغیر اکیلے ہی خوش گوار انداز میں چھٹیاں مناتے، سوئمنگ کرتے اور ورک آؤٹ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
ارجن کو اکیلے ہی ویک اینڈ انجوائے کرتے دیکھ کر سوشل میڈیا پر اس جوڑی کے ’بریک اپ‘ کی خبریں گرم ہیں۔
تصاویر کے ساتھ کیپشن ’زندگی چھوٹی ہے، اپنے ویک اینڈ کوطویل کیجئے‘ نے ان قیاس آرائیوں کو مزید تقویت دی ہے۔
مزید پڑھیں
شادی اور طلاق کیسے ہوئی؟ ملائیکہ اروڑا کی درد بھری کہانی
ارجن کپور کے والد پر سلمان خان کے گھر میں داخلے پابندی
ارجن کپور کے بعد اُن کی گرل فرینڈ ملائکہ اروڑا بھی کورونا کا شکار
واضع رہے کہ ارباز خان سے علیدگی سے قبل ہی ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور ایک ساتھ دیھائی دیتے تھے تاہم یہ پہلا موقع ہے جب دونوں ایک ساتھ نہیں ہیں۔