سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عثمان ڈار اور عمر ڈار کی فیکٹری کو ایک بار پھر سیل کردیا گیا۔
عثمان ڈارکی فیکٹری کوڈسٹرکٹ کونسل نےسیل کیا،مزید تفصیلات خواجہ ریحان سے“خواجہ ریحان
ڈسٹرکٹ کونسل نے رہنما پی ٹی آئی عثمان ڈار اور عمر ڈار کی فیکٹری کو ایک بار پھر سیل کردیا۔
ڈسٹرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ فیکٹری کی تعمیرغیرقانونی ہے۔
اس سے قبل سیالکوٹ میں عدالت کے حکم پر تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی پراپرٹی کو ڈی سیل کیا گیا تھا۔
سیالکوٹ میں عدالت نے عثمان ڈار کی جائیداد ڈی سیل کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد پی ٹی آئی رہنما کی پراپرٹی کو ڈی سیل کردیا تھا۔
تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی فیکٹری پرچھاپہ
مینار پاکستان جلسے سے قبل پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن، عثمان ڈار کیرہائش گاہ پر بھی چھاپہ
عمران خان کیلئے غیرملکی سفیروں سے مدد طلب، بیرون ملک بھیجے جانے کےامکانات
ڈیوٹی مجسٹریٹ قدسیہ بانو نے عثمان ڈار کی پراپرٹی کو ڈی سیل کرنے کے احکامات جاری کیے۔
اس سے قبل سیالکوٹ میں ضلعی انتظامیہ نے عثمان ڈار کی رہائش گاہ سمیت سیکرٹریٹ فیکٹری اور شوروم سیل کردیے۔
پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار اور عمرڈار متعدد مقدمات میں اشتہاری ہیں۔
سول جج بانو قدسیہ کے حکم پر گھر سمیت دیگر جائیدادوں کو سیل کرنے نوٹس لگا دیے گئے ہیں۔
اس دوران آپریشن ضلعی انتظامیہ سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے، جبکہ رہائش گاہ کو سیل کرنے کے دوران گھر پر کوئی فیملی ممبر موجود نہ تھا۔
واضح رہے کہ دوران آپریشن پولیس کی جانب سے فیکٹری میں موجود سیکیورٹی گارڈ اور ورکرز کو باہر نکال دیا گیا۔