Aaj Logo

اپ ڈیٹ 19 اگست 2023 10:08am

سیکرٹریٹ آمد پرنگران وزیراعلی بلوچستان کیلئے گارڈ آف آنر

نگران وزیراعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی وزیراعلی سیکریٹریٹ آمد پرانہیں پولیس کے چاق و چوبند دستہ نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

نگران وزیراعلی میر علی مردان خان ڈومکی نے پولیس دستہ سے سلامی لی اوران کے پرنسپل سیکریٹری نے سیکریٹریٹ کے افسران و اسٹاف سے تعارف کرایا۔

گزشتہ روز ہی علی مردان ڈومکی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا اور گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے ان سے حلف لیا تھا۔

تقریب حلف برداری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی کا کہنا تھا کہ الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، ہمارا کام شفاف انتخابات کروانا ہے، الیکشن وقت پر ہوں گے۔

Read Comments