Aaj Logo

شائع 18 اگست 2023 10:20pm

”نوجوان تیاری کرلیں نواز شریف جلد آپ کے درمیان ہوں گے“

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی کی اصل طاقت نوجوان ہیں، مسلم لیگ ن ہر سطح پر نوجوانوں کو آگے بڑھنے کا موقع دے گی، نوجوان تیاری کرلیں ان کے قائد نواز شریف جلد آپ کے درمیان ہوں گے۔

پارٹی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں پنجاب کے صوبائی حلقوں کے یوتھ کوآرڈی نیٹرز میں نوٹیفکیشن تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ پارٹی کا مستقبل نوجوان ہیں اور زندگی کے ہر شعبے میں ترقی ان کا حق ہے، نوجوانوں نے ہی پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچانا ہے۔

مزید پڑھیں

انوار الحق کاکڑ کے تقرر میں نواز شریف اور مریم کاکردار

نواز شریف کب واپس آئیں گے، نئی ممکنہ تاریخ سامنےآگئی

برانڈڈ مگ، موبائل کور اور بہت کچھ، مریم نواز نے ن لیگی مصنوعات متعارفکرا دیں

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہر دور میں لیپ ٹاپ، انڈومنٹ فنڈز، یوتھ لون پروگرام اور کھیلوں کے میدانوں میں نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے، مسلم لیگ ن کے شیروں نے ہر موقع پر فرنٹ لائن واریئرز کا رول ادا کیا ، نوجوان تیاری کر لیں نواز شریف جلد آپ کے درمیان ہوں گے۔

Read Comments