لاہور بار ایسوسی ایشن نے وکلاء کے گھروں پر پولیس چھاپوں پر رد عمل دیتے ہوئے لاہور کی عدالتوں میں پولیس کے داخلے پر پابندی لگادی۔
لاہور بار ایسوسی ایشن نے لاہور پولیس کے خلاف بڑا فیصلہ کیا ہے، وکلاء نے کل سے لاہور کی عدالتوں میں پولیس کے داخلے پر پابندی عائد کردی۔
پولیس چھاپے میں بھینسیں اور زیورات لے جانے پر عدالت برہم، تفصیلیرپورٹ طلب
بار کونسل نے ریٹائرڈ ججز کو ماتحت عدالتوں میں وکالت کرنے سے روکدیا
پنجاب بار کونسل نے 57 ضلعی اور تحصیل بارز کے صدور کو معطلکردیا
لاہور بار ایسوسی ایشن کی پریس ریلیز میں وکلاء کے گھروں پر پولیس کے چھاپوں اور وکلا کی گرفتاری کی شدید مذمت کی گئی۔
صدر لاہور بار انتظار حیسن ایڈووکیٹ نے کہا کہ وکلاء کے گھروں پر چھاپوں، چادر اور چار دیواری کی پامالی اور توڑ پھوڑ کو فوری طور پر بند کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حسام نیازی اور حیدر مجید ایڈووکیٹ کو فوری طور پر منظر عام پر لایا جائے اور اگر ان کے خلاف کوئی مقدمہ درج ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے، بصورت دیگر کل سے لاہور کی کسی مقامی عدالت میں پولیس کو داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔