بالوں کا گرنا ایک ایسا مسئلہ ہے جس سے سبھی خواتین پریشان رہتی ہیں، اور بالوں کو گرنے سے بچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے۔
کئی خواتین سیلون یا پارلرز سے مہنگے مہنگے ٹریٹمنٹ کرواتی ہیں تو کئی گھریلو ٹوٹکے استعمال کرتی ہیں، لیکن کچھ خواتین کیلئے وہ بھی مفید ثابت نہیں ہوتے ہیں۔
”کدو“ سبزی کے کئی فوائد ہیں لیکن حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس کے بیج کو بالوں کیلئے بہترین کہا جاتا ہے۔
کدو کے بیج بالوں کیلئے بہترین جانے جاتے ہیں، سائنس کے مطابق کدو کے بیج بالوں کی نشوونما میں مدد کرسکتے ہیں۔
بالوں کی نشوونما بڑھانے کا سب سے آسان طریقہ جسے ہم نظرانداز کرتے ہیں
کنگی میں بال ٹوٹنے کی وجوہات ۔ ۔ ۔ ؟
تیزی سے بال بڑھانے کے 5 قدرتی طریقے
ہیلتھ شاٹس میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ کدو کے بیج وٹامن اے، بی اور سی کے ساتھ میگنیشیم، فاسفورس، آئرن اور کاپر جیسے مائکرو نیوٹرینٹس سے بھرپور ہوتے ہیں۔
کدو کے بیجوں میں پائے جانے والے معدنیات بالوں کو اس طرح فائدہ پہنچاتے ہیں۔
کدو کے بیجوں میں پایا جانے والا اومیگا تھری فیٹی ایسڈ بالوں کی ساخت کو مضبوط بنانے اور بالوں کو بڑھانے کے لیے فائدہ مند ہے۔ یہ بیج بالوں کو مضبوط اور زیادہ لچکدار بنانے میں بھی کردار ادا کرتے ہیں۔
کدو کے بیجوں میں موجود فائٹو کیمیکل کمپاؤنڈ ڈائی ہائیڈروٹیسٹوسٹیرون (ڈی ایچ ٹی) کی پیداوار کو روکنے میں مدد کرتے ہیں۔ یہ ایک ایسا ہارمون ہے جو بالوں کے گرنے میں کردار ادا کرتا ہے۔
بالوں کی اچھی نشوونما کے لئے آپ کو صحت مند اسکیلپ (کھوپڑی) کی ضرورت ہوتی ہے۔ ڈاکٹر پنچال کا کہنا ہے کہ کدو کے بیج وٹامن ای جیسے اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرے ہوتے ہیں جو اسکیلپ کو صحت دیتے ہیں۔
آپ روزانہ کی بنیاد پر کدو کے بیجوں کو ناشتے میں کھا سکتے ہیں۔
کدوکے بیجوں کو کھانے کے علاوہ اور بھی طریقوں سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
آپ کدو کے بیج کے تیل کو بالوں کی دیکھ بھال کیلئے استعمال کرسکتے ہیں۔
کدو کے بیج سے ہیئر ماسک بھی تیار کیا جاسکتا ہے جو آپ کے بالوں کے مسائل کو حل کرسکتا ہے۔