Aaj Logo

اپ ڈیٹ 18 اگست 2023 11:53am

نیب کیس میں نامزد نگراں وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

لاہور: نگراں وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کو سرکاری دورے پر بیرون ملک جانے کے لیے اجازت دے دی گئی۔

احد چیمہ کی جانب سے بیرون ملک جانے کے حوالے سے احتساب عدالت لاہور میں درخواست دائر کی گئی تھی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ 20 سے 27 اگست تک بیرون ملک کا سرکاری دورہ کرنا ہے، لہٰذا عدالت میری ملک سے باہر جانے کی درخواست منظور کرے۔

احتساب عدالت لاہور نے نگراں وزیراعظم کے مشیر کی درخواست پر نیب حکام سے رپورٹ طلب کی تھی جس کے بعد احد چیمہ کو بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

نگراں وزیراعظم کاکڑ کی 25 رکنی کابینہ پر ٹیکنوکریٹس کا غلبہ، 6معاونین شامل

آشیانہ اقبال ریفرنس: شہباز شریف اور احد چیمہ نے بریت کی درخواستیںدائر کردیں

خیال رہے کہ نگراں وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کے خلاف آشئیانہ ہاؤسنگ اسکیم اور آمدن سے زائد آثاثہ جات کیس زیر سماعت ہے۔

Read Comments