کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 86 پیسے کا اضافہ ہوا، جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا۔
انٹر بینک میں ڈالر کا لین دین 295 روپے 78 پیسے پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے اضافے سے 302 روپے پر آگیا۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر ایک پیسے سستا ہو کر 294 روپے 92 پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے ہنڈریڈ انڈیکس میں ایک سو سات پوائنٹس کی کمی آئی۔
یہ بھی پڑھیں:
پی ڈی ایم حکومت قرضوں میں تحریک انصاف سے زیادہ اضافہ کرگئی، انگریزیاخبار
کاروبار کے اختتام پرانڈیکس 48 ہزار 218 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔