نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے وفاقی کابینہ کے حلف اٹھانے کے بعد کابینہ کا پہلا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔ نگراں کابینہ کی پہلی بیٹھک جمعہ کی صبح گیارہ بجے لگے گی۔
شہباز شریف حکومت کے جانے کے بعد گزشتہ روز 17 اگست کو نگراں کابینہ نے حلف اٹھایا تھا جس کے بعد نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پہلا اجلاس آج بلالیا ہے۔
کابینہ اجلاس کی صدارت نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑکریں گے، جس میں ملکی معاشی اور امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
گزشتہ روز ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں صدرمملکت عارف علوی نے کابینہ سے حلف لیا تھا۔
حلف اٹھانے والوں میں شمشاد اختر، احمد عرفان اسلم، شاہد اشرف تارڑ اور سرفراز بگٹی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ڈاکٹر گوہراعجاز ، محمد علی اور انیق احمد نے بھی حلف لیا۔
نگراں کابینہ میں جلیل عباس جیلانی ، جمال شاہ، سید انور علی حیدر اور مرتضیٰ سولنگی بھی شامل ہیں۔
وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی کابینہ میں ڈاکٹر ندیم جان، مدد علی، خلیل جارج اور محمد سمیع سعید بھی شامل ہیں۔
ائیر مارشل (ر) فرحت حسین، احد خان چیمہ ، وقار مسعود خان، مشعال حسین ملک، جواد سہراب ملک، وائس ایڈمرل (ر) افتخار راؤ، وصی شاہ، ڈاکٹر جہانزیب خان اور سیدہ عارفہ زہرہ بھی نگراں کابینہ کا حصہ ہیں۔