Aaj Logo

شائع 17 اگست 2023 06:58pm

جڑانوالہ واقعہ افسوس ناک اور ناقابل برداشت ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے گزشتہ روز جڑانوالہ میں پیش آنے والے واقعے کو انتہائی افسوس ناک اور ناقابل برداشت قرار دیا ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے آئی ایس پی آر انٹرن شپ پروگرام کے شرکاء سے خطاب کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ جڑانوالہ کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور ناقابل برداشت ہے، نوجوان سچ، آدھا سچ، جھوٹ اور غلط معلومات کا فرق سمجھیں۔

مزید پڑھیں

اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، چیف جسٹسپاکستان

’چیف جسٹس جلائے گئے چرچ میں عدالتلگائیں‘

جڑانوالہ میں جن املاک کو نقصان پہنچا اصل حالت میں بحال کریں گے، محسننقوی

جڑانوالہ کی مسجد میں اعلانات کرکے اشتعال پھیلانے والے شخص سمیت 128گرفتار

جڑانوالہ واقعہ، یہ جناح کا پاکستان نہیںہے

انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے خلاف عدم برداشت اور انتہائی رویے کے واقعات کی کوئی گنجائش نہیں، پاکستان کے تمام شہری بلا تفریق مذہب، جنس، ذات یا عقیدہ ایک دوسرے کیلئے برابر ہیں، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ایسے جرائم کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ قومی ترقی میں نوجوانوں کا کردار بہت اہم ہے، نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، نوجوان ملک میں امن، ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

خطاب میں آرمی چیف نے ملک میں انارکی اور بدامنی پھیلانے اور عوام میں دراڑ ڈالنے والوں کا بھی ذکر کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پروگرام میں پاکستان بھر سے 370 طلبہ و طالبات شریک ہوئے۔آرمی چیف نے انٹرن شپ پروگرام کامیابی سے مکمل کرنے پر نوجوان انٹرنیز کو سراہا۔

Read Comments