مردان میں پولیس نے سانحہ نو مئی کے حوالے سے درج مقدمے میں سابق رکن صوبائی اسمبلی امیر فرزند کو گرفتارکرلیا۔
سابق رکن صوبائی اسمبلی امیر فرزند نے بدعنوانی کیس میں مقامی عدالت سے عبوری ضمانت لی اور اس کے بعد وہ ضمانتی مچلکوں کے حوالے سے اینٹی کرپشن دفتر گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر گرفتاری سے بچنے کیلئے عدالت سے فرار
سانحہ 9 مئی : شرپسندوں نے ڈیجیٹل شواہد مٹانے کے لئے ڈیڑھ کروڑ روپے کے کیمرے توڑدیے
اینٹی کرپشن دفتر کے باہر موجود مردان سٹٰی پولیس نے سابق ایم پی اے امیر فرزند کو گرفتار کرلیا۔
تھانہ سٹی پولیس کا کہنا ہے کہ 9 اور 10 مئی کی توڑ پھوڑ میں سابق ایم پی اے کے خلاف مقدمہ درج ہے جس میں انہیں گرفتار کرلیا ہے۔