چیف جسٹس عمرعطا بندیال سے سکھ برادری کے وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
سکھ برادری نے چیف جسٹس سے ملاقات میں انھیں سکیورٹی ایشوز سے آگاہ کیا، چیف جسٹس نے معاملہ متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔
چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا کہ پاکستان میں ہر شخص کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، حکومت نے اقلیتوں کے حقوق اور املاک کے تحفظ کیلئے خاطر خواہ کوششیں کی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، عدالتیں تمام شہریوں کے بنیادی حقوق کی محافظ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : چیف جسٹس آف پاکستان سے چیف الیکشن کمشنر کی اہم ملاقات
صدر مملکت، وزیراعظم اور چیف جسٹس پاکستان میں سب سے زیادہ تنخواہ کس کی ہے؟
چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے مزید کہا کہ ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق پر عملدر آمد کیلئے فیصلے صادر کیے، آئندہ بھی انصاف کا بول بالا ہوگا۔
سکھ برادری کی جانب سے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو کرپان بھی تحفے میں دی گئی۔