امریکا میں ایک کسان کے گھر کے پاس کھیتوں میں 8 دہائیوں سے موجود پتھر خزانہ نکلا، بظاہر سادہ سا دکھنے والا پتھرنایاب شہابِ ثاقب کا ٹکڑا ہے جسکی مالیت تقریباً دو کروڑ ہے۔
یہ دلچسپ واقعہ امریکی ریاست مشی گن میں پیش آیا، جہاں ایک کسان کے گھرکے باہر کھیت میں رکھے پتھر کو سانسدانوں نے پہچان لیا۔
کسان کے مطابق یہ پتھر 80 برس سے سےایک ہی جگہ موجود تھا جس کا وزن 10 کلوگرام ہے۔
سب سے پہلے 2018 میں اسے سینٹرل مشی گن یونیورسٹی کی مونا سربیسکو نے دیکھا تھا اور پہلی ہی نظرمیں پتھر کی غیرمعمولی افادیت کی قائل ہوگئی تھیں۔
اس پتھر کو ’ایڈمورمیٹیورائٹ‘ کا نام دیا گیا ہے جس میں فولاد اور نبیت زیادہ مقدار میں نِکل شامل ہے۔
واضح رہے کہ اس علاقے کا نام بھی ایڈمور ہی ہے۔
مزید پڑھیں
اپنے برج کے مطابق پتھر والی انگوٹھی کا انتخاب کریں
اسرائیلی سرزمین سے آسمانی پتھر دریافت
خطرناک خلائی پتھر زمین کی جانب رواں دواں، ناسا کی وارننگ جاری
کسان کے مطابق وہ 1988 سے اس کھیت کی دیکھ بھال کرتا آرہا ہے یہ عجیب و غریب پتھر دروازے کو روکنے کے کام آتا تھا۔
ایک اور کہانی کے مطابق 1930 کے عشرے میں اس کھیت کے اوپرروشن گولہ نمودار ہوا تھا جس کی زوردار آواز آئی تھی۔ وہ یہی شہاب ثاقب تھا۔
ماہرین کے مطابق نیلام گھر میں اس کی قیمت 75000 ڈالر یعنی پاکستانی سوا دوکروڑ روپے تک ہوسکتی ہے۔