Aaj Logo

اپ ڈیٹ 17 اگست 2023 12:38pm

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیداران کو معطل کردیا گیا

پاکستان ہاکی فیڈریشن کےعہدیداران کو معطل کرکے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کی ہدایت پر اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی نے) پی ایچ ایف کےعہدیداروں کو معطل کردیا، اور فیڈریشن حکام کو کام سے بھی روک دیا۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے معطلی کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔ مذکورہ فیصلہ سابق وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

قومی کھیل کی بہتری کیلٸے ہاکی کلبس کی اسکروٹنی کا فیصلہ کیا گیا ہے ساتھ ہی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات کیلٸے الیکٹرول کالج تشکیل دیا جاٸے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ تمام امور کی نگرانی کرے گا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری حیدر حسین تھے۔

دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے لیٹر کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

حکام نے مؤقف پیش کیا ہے کہ ہاکی فیڈریشن خود مختار ادارہ ہے جو پی او اے سے الحاق رکھتا ہے، اور اس کا انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن سےبھی الحاق ہے، پی ایچ ایف اپنے آئین کے تحت کام کر رہا ہے۔

Read Comments