Aaj Logo

شائع 16 اگست 2023 07:49pm

غیراخلاقی ویب سائٹ کی جانب سے ’کباب کی دکان‘ کو قانونی کارروائی کی دھمکی

غیراخلاقی مواد پر مشتمل دنیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ کی پیرنٹ کمپنی ”مائنڈ گیک“ نے ایک کباب شاپ کو قانونی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔

مائنڈ گیک کے مطابق نیویارک میں قائم ایک جرمن کباب شاپ ”ڈونر ہاؤس“ ایسا لوگو استعمال کر رہا ہے جو ان کی مذکورہ غیر اخلاقی ویب سائٹ سے مماثلت رکھتا ہے۔

خیال رہے کہ تصاویر کے مطابق ڈونر ہاؤس کے لوگو میں بھی مذکورہ ویب سائٹ کے لوگو کی طرح کالے اور نارنجی رنگ کا کومبی نیشن استعمال کیا گیا ہے۔

مائنڈ گیک نے پچھلے مہینے ریستوران کو ایک قانونی نوٹس بھی بھیجا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ لوگو کے استعمال سے ویب سائٹ کے صارفین میں ریستوران کی پیشکش کے بارے میں الجھن پیدا ہو سکتی ہے۔

خط میں ریستوران کو مزید متنبہ کیا گیا کہ اگر وہ 7 اگست 2023 تک مائنڈ گیک کی درخواستوں سے اتفاق نہیں کرتے تو مزید نوٹس کے بغیر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں

غیراخلاقی فلموں سے دماغ کو کتنا نقصان پہنچتا ہے؟

غیراخلاقی اسائنمنٹ ملنے پر یونیورسٹی طالب علم عدالت پہنچ گیا

جنازے پر نیم برہنہ رقص کی روایت

تاہم، ڈونر ہاؤس کے مالکان کو یہ دعویٰ مضحکہ خیز لگتا ہے، کیونکہ وہ پختہ یقین رکھتے ہیں کہ ان کا ریستوران صحت بخش، خاندانی اور مزیدار کھانے پیش کرتا ہے اور اسے کسی کا نام یا سہارے کی ضرورت نہیں۔

مائنڈ گیک کے نوٹس کے جواب میں ڈونر ہاؤس کی نمائندہ پاؤلین فان نے کہا کہ ’اس بات کا امکان ہے لوگ ہمارے لوگو کی وجہ سے الجھن کا شکار ہوکر ہمارے اسٹور سے غلطی سے سینڈوچ خرید لیں۔ یہ جتنا مضحکہ خیز سننے میں ہے اتنا ہے بھی۔ ہماری انڈسٹری کا ان (مائنڈ گیک) سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، اور نہ ہی نام یا (لوگو کے) رنگ میں کوئی مماثلت ہے۔ اس لئے الجھن کا امکان ناممکن ہے۔ ایک چھوٹے بزنس کے طور پر اس طرح کے جائنٹ کا نشانہ بننا مایوس کن ہے۔‘

یہ پہلی مثال نہیں کہ کسی بڑی کمپنی نے ٹریڈ مارک کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا ہو۔

کمپنیاں اکثر اپنے برانڈ ناموں کی حفاظت کے لیے قانونی لڑائیوں میں مشغول رہی ہیں۔ کیونکہ اس طرح کی مماثلت اکثر لوگوں میں الجھن کا باعث بنتی ہیں اور دوسرے کاروباروں کو اس سے فائدہ پہنچتا ہے۔

Read Comments