Aaj Logo

شائع 16 اگست 2023 05:25pm

لہسن کا ایک جوا روزانہ کھانے سے آپکی صحت پر کیا اثر پڑتا ہے

لہسن کو کھانے کے ذائقے کو بہتر بنانے اور مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے کثرت سے استعمال کیا جاتا ہے۔

لہسن کو غذائیت کا پاور ہاؤس کہا جاتا ہے کیونکہ لہسن میں اہم غذائی اجزاء جیسے وٹامن بی 6، مینگنیج، وٹامن سی، سیلینیم اورفائبر وافرمقدار میں پائے جاتے ہیں۔

کلیو لینڈ کلینک میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق لہسن کا ایک جوا انسانی صحت کو اس طرح فائدہ پہنچاتا ہے۔

دل کی صحت

لہسن کا استعمال شریانوں اور خون کی نالیوں پر فائدہ مند اثرات مرتب کرتا ہے، لہسن کا سلفر خون کے سرخ خلیات کے ذریعے ہائیڈروجن سلفائیڈ گیس میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ یہ بلڈ پریشر کو منظم کرنے میں بہترین ہے۔

مزید پڑھیں:

گھر کے کچن میں ہمیشہ موجود کلونجی کے حیرت انگیز فوائد

خبردار! کچھ سبز غذائیں صحت کے لیے نقصان دہ بھی ہوتی ہیں

چائے کے ساتھ یہ 3 غذائیں ہرگز نہ کھائیں

مدافعتی نظام کی بہتری

متعدد مطالعات کے مطابق جب کوئی شخص تھک کر بیدار ہوتا ہے یا اس کی توانائی کم ہوتی ہے تو وہ لہسن کا ایک جوا کھالے۔

اس سے ان کی توانائی کی سطح میں فوری اضافہ ہو سکتا ہے، لہسن فائٹو کیمیکلز کا ایک بڑا ذریعہ ہے جو بیماری سے بچنے اور مدافعتی نظام کو مضبوط کرنے کے لیے بہترین ہے۔

وزن میں کمی

لہسن سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے، اس کو خالی پیٹ کھانے سے بھوک کم ہوجاتی ہے اور دن بھر پیٹ بھرنے کا احساس محسوس ہوتا ہے۔

کولیسٹرول کی سطح

لہسن میں وافرمقدار میں موجود ایلیسن وہ مادہ ہے جو جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے۔ لہسن صحت مند کولیسٹرول کی سطح کو برقرار رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

طبی خصوصیات

لہسن میں غذائی اجزاء اور اینٹی آکسیڈنٹس کی ناقابل یقین مقدار موجود ہے۔ لہسن چاہے کچا کھایا جائے یا پکا کر، وٹامنز، معدنیات، آئرن، مینگنیج، زنک، سلفر، پوٹاشیم، کیلشیم اور سیلینیم کا بھرپور ذریعہ ہے جوانسانی جسم کو طاقت دیتے ہیں۔

Read Comments