قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔
ایک ٹویٹ میں وسیم اکرم نے لکھا کہ ایک تھکا دینے والے سفر کے بعد سری لنکا پہنچا تو پی سی بی کی پاکستان کرکٹ کی تاریخ پر مبنی ویڈیو دیکھ کر بڑا دھچکا لگا جس میں عمران خان موجود نہیں تھے۔
سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر عمران خان عالمی کرکٹ کے آئیکون ہیں اور انہوں نے اپنے دور میں پاکستان کو ایک مضبوط یونٹ کے طور پر ترقی دی اور ہمیں ایک راستہ فراہم کیا۔
وسیم اکرم نے پی سی بی سے مذکورہ ویڈیو ڈیلیٹ کرنے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔
خیال رہے کہ پی سی بی کی جانب سے یومِ آزادی پر جاری کی گئی جسے دیکھ کر کچھ لوگ کافی مشتعل ہو گئے کیونکہ ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان عمران خان کو پاکستان کرکٹ کی کامیابیوں کا جشن منانے کے لئے جاری کی گئی ویڈیو سے نکال دیا گیا تھا۔