Aaj Logo

شائع 16 اگست 2023 01:58pm

دماغ کی لہریں پکڑ کر خیالات سننے کے تجربات میں نئی کامیابی، سائنسدانوں نے گانا بھی ’سن‘ لیا

تحقیق کی دُنیا کی کوئی حد نہیں، سائنس دانوں نے اب لوگوں کے دماغ کی لہروں کو سُن کران کے خیالات جاننے سے متعلق تجربات میں نئی کامیابی حاصل کرتے ہوئے گانا بھی سُن’لیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امید کی جارہی ہے کہ اس تجربے کی بدولت وہ افراد زیادہ مستفید ہوں گےجو کسی بھی بیماری کی وجہ سے قوت گویائی سے محروم ہوتے ہیں۔

اس کی مثال فالج یا نیوروڈیجینریٹیو نامی بیماری سے لی جاسکتی ہے جس کی تشخیص اسٹیفن ہاکنگ میں ہوئی تھی۔ وہ آئن اسٹائن کے بعد دنیا کے دوسرے بڑے سمجھے جانے والے سائنسدان تھے۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے پروفیسر رابرٹ نائٹ نے کہا کہ اسی لیبارٹری کے ممبران پہلے دماغی ریکارڈنگ جسے decipher speech کہا جاتا ہے اورخاموش رہ کر بھی جوالفاظ ذہن میں چل رہے ہوں انہیں بھی سمجھنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

ان سب کو جاننے کے لیے روبوٹ کی مدد لی جاتی ہے۔

پروفیسر رابرٹ نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے نیورولوجسٹ کے ہمراہ پوسٹ ڈاکٹرل فیلو لڈووک بیلیئر کے ساتھ یہ مطالعہ کیا۔

گزشتہ تجربے نے دماغ کے اسپیچ موٹر کارٹیکس سے برقی لہروں کو سنا تھا، جہاں سے ہمارے ہونٹوں، جبڑے، زبان کی حرکت کو کنٹرول کیا جاتا ہے، جو الفاظ بناتے ہیں، موجودہ مطالعہ میں دماغ کے اس حصے پرغور کیا گیا جس جگہ پر آواز کے تمام پہلوؤں پر کارروائی کی جاتی ہے۔

ٹیم نے مطالعے کے لیے 29 مریضوں کی دماغی ریکارڈنگ کا تجزیہ کیا ۔ اس دوران ”پنک فلائیڈ“ نامی گانے کا تقریباً تین منٹ کا حصہ ان کے لیے چلایا گیا جو1979 کے البم دی وال سے لیا گیا تھا۔

مریضوں کی دماغی سرگرمی کا پتہ ان کے دماغ کی سطح پر براہ راست الیکٹروڈ لگا کر لگایا گیا جب ان کی مرگی کی سرجری ہوئی تھی۔

رواں سال آسٹن کی یونیورسٹی آف ٹیکساس میں ڈاکٹر الیگزینڈر ہتھ کی سربراہی میں محققین نے اعلان کیا کہ وہ دماغی سرگرمی کو غیر جارحانہ ایم آر آئی اسکین ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے کچھ الفاظ کا ترجمہ کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

یہ نظام اتنا درست نہیں تھا کہ صحیح الفاظ کو سن پائیں لیکن جملے کے خلاصے کا پتہ لگا سکتا تھا۔

انہوں نے دماغی ردعمل کو ریکارڈ نہیں کیا جب موسیقی کا تصورکر رہے تھے۔ ہوسکتا ہے کہ انے والے وقت میں دماغی مشین کے انٹرفیس استعمال کیےجائیں، جو تصوراتی موسیقی کو ترجمہ کر پائیں گے۔

پی ایل او ایس بائیولوجی میں شائع ہونے والی اس تحقیق نے دماغ کے نئے حصوں کی نشاندہی کی اور اس بات کی تصدیق کی کہ دماغ کا دائیں حصہ بائیں سے زیادہ موسیقی سے منسلک ہوتا ہے۔

Read Comments