Aaj Logo

شائع 16 اگست 2023 11:50am

لاہورہائیکورٹ کا 19 بچوں سمیت 26 بھٹہ مزدوروں کو رہا کرنے کا حکم

تصویر/ فائل

لاہورہائیکورٹ نے 19 بچوں سمیت 26 بھٹہ مزدوروں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالتی حکم پر بیلف نے بھٹہ مزدوروں کو بازیاب کراکے پیش کیا گیا تھا۔

جسٹس شکیل احمد نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے بھٹہ مزدوروں کی رہائی کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ رہائی پانے والے مزدوروں کوچھانگا مانگا کے بھٹہ مالک کی قید سے بازیاب کرایا گیا تھا۔

Read Comments