Aaj Logo

شائع 15 اگست 2023 11:27pm

پی ٹی آئی اسلام آباد ریجن کے جنرل سیکرٹری اپنے عہدے سے مستعفی

پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری ملک ساجد محمود نے 9 مئی کے واقعات پر احتجاجاً پی ٹی آئی کو خیر آباد کہنے کے ساتھ ساتھ سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کے جنرل سیکرٹری ملک ساجد محمود نے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے 9 مئی کے واقعات کی پر زور مذمت کرتا ہوں، ملک کی سیاسی صورت حال کا سب کو علم ہے۔

مزید پڑھیں

پی ٹی آئی کی بانی رہنما منزہ حسن کا پارٹی سےعلیحدگی کااعلان

پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کی جلد ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیتمتوقع

باجوڑ میں پی ٹی اۤئی رہنما ریحان زیب خان کو گرفتار کرلیاگیا

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد ملک کی معاشی صورتحال خراب ہوئی ہے جس پر احتجاجاً پی ٹی آئی کے اسلام آباد سے ریجنل سیکرٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ کے ساتھ سیاست سے لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں۔

ساجد محمود نے مطالبہ کیا کہ 9 مئی کے واقعات کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات ہونی چاہیئے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے۔

Read Comments