نگراں وزیرِاعظم انوارالحق کاکڑ نے میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہاں طلباء و طالبات کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی تاریخ میں توسیع کرکے اسے 10 ستمبر کو منعقد کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اس سے پہلے ایم ڈی کیٹ 27 اگست کو منعقد ہونا تھا، وزیرِ اعظم نے طلباء و طالبات کی گزارش پر ایم ڈی کیٹ کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا۔
ایم ڈی کیٹ: ناکام طلباءکیلئے اُمید کی کرن، ایم بی بی ایس بریانیوالا
ایم ڈی کیٹ امتحانات میں ہیرا پھیری: لاہورہائیکورٹ نے جواب طلبکرلیا
ایم ڈی کیٹ میں تضادات، میڈیکل طلباء کی اعصابی تباہی اورخودکشی
ایم ڈی کیٹ کی تاریخ میں توسیع سے طلباء و طالبات کو میڈیکل کالجز میں داخلے کے امتحان کے لیے مزید تیاری کا وقت ملے گا۔
واضح رہے کہ پی ایم ڈی سی کونسل نے فیصلہ کیا تھا کہ رواں برس ایم ڈی کیٹ کا امتحان 27 اگست کو ہو گا اور یہ بھی کہا گیا تھا کہ نصاب پچھلے سال کے امتحان جیسا ہی رہے گا۔