پنجاب کے مختلف شہروں میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے پیش نظر پمپ مالکان نے پیٹرول کی فروخت بند کردی۔
پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کے پیش نظر پنجاب کے مختلف شہروں میں پیٹرول پمپ بند ہوگئے۔
رائے ونڈ شہر میں پیٹرول نایاب ہوگیا، موٹرسائیکل سواروں سمیت دیگر گاڑیوں کو پٹرول نہ ملنے پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کی وجہ سے پیٹرول مہنگا ہوا،وزیراطلاعات
رینالہ خورد میں بھی شہر کے متعدد پٹرول پمپ بند ہوگئے، عوام نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔
سیالکوٹ میں پیٹرول پمپ مالکان نے ریٹ بڑھائے تو اسٹنٹ کمشنر بھی ایکشن آگئے، 11 پیٹرول پمپس مالکان کوایک لاکھ 90 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔
چیچہ وطنی میں بھی شہری پیٹرول کےحصول کے لیے پریشان ہو رہے ہیں۔
ملتان اور فیصل آباد میں بھی شہر کے متعدد نجی پٹرول پمپ مالکان نے پیٹرول کی فروخت روک دی۔