مستونگ میں غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے خاتون سمیت 3 افراد کو قتل کردیا گیا۔
بلوچستان کے ضلع مستونگ کی تحصیل کردگاپ کے علاقے لڈی دشت میں غیرت کے نام پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں خاتون سمیت 3 افراد کو قتل کردیا گیا۔
فائرنگ کے بعد ملزم اور اس کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او لیویز سمیع اللہ نے ٹیم تشکیل دے دی۔
مسلح شخص کی پڑوسی کے گھر میں گھس کر فائرنگ، ماں اور 3 جوان بیٹےقتل
شکارپور میں لوٹ مار کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو ٹرک ڈرائیور جاںبحق
پشاور: ڈیوٹی پر جانیوالا پولیس کانسٹیبل ملزمان کی فائرنگ سےشہید
لیویز حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق لڑکی رخسانہ گزشتہ رات کو گھر سے شادی کی نیت سے گھر سے چلی گئی تھی، اندھیرے کی وجہ سے لڑکی اس کے آشنا کے ساتھی راستہ بھٹک گئی تھی۔
لڑکی کے فرار ہونے کا گھر والوں کو علم ہوا تو والد نے تلاش کیا اور موقع پا کر تینوں پر فائرنگ کر دی۔
لیویز نے واقعے کے بعد تینوں کی لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسڑکٹ اسپتال مستونگ منتقل کردی جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔