سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے پارٹی کے مرکزی رہنما رانا مشہود کی ملاقات ہوئی، جس میں شہباز شریف کو پارٹی کے تنظیمی امور کے بارے میں آگاہ کیا۔
رانا مشہود نے 16 ماہ میں ملک کو ڈیفالٹ سمیت ملکی اور خارجی بحرانوں سے نکالنے پر سابق وزیراعظم کو مبارک دی۔
ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ آپ نے پاکستان اور عوام کی مخلصانہ خدمت کی روایت برقرار رکھی۔
سابق وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ اور کابینہ ارکان سے سرکاری گاڑیاں واپسلینے کا حکم
شہباز شریف پروٹوکول کے ساتھ وزیراعظم ہاؤس سے رخصت، ٹوئٹر پر ’سابق‘لکھ لیا
وزارت عظمیٰ چھوڑنے والے شہباز شریف کے ساتھ گھر واپسی پر کیا سلوکہوا؟
جس پر شہباز شریف نے کہا کہ 16 ماہ کا عرصہ تاریخ کا مشکل ترین دور تھا، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ترقی اور معاشی خود انحصاری کی منزل سے ہم کنار فرمائے، ہم نے پاکستان کی معاشی خود انحصاری کی مظبوط بنیاد رکھ دی ہے۔
سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے رانا مشہود کی ملک اور پارٹی کے لیے خدمات کو بھی سراہا۔