خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کو سوشل میڈیا سے دور رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے حکمنامہ جاری کیا ہے کہ سیاسی، مسلكی اور پاکستان کے نظریاتی مسائل پر بحث و تجزیہ کرنے پر پابندیاں عائد کر دی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین پر سیاسی، مسلکی اور ملکی نظریاتی مسائل کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پوسٹیں کرنے پر پابندی عائد کردی ہے، اور اس حوالے سے حکمنامہ بھی جاری کردیا ہے۔
حکمنامہ کے مطابق سیاسی، مسلكی اور پاکستان کے نظریاتی مسائل پر بحث و تجزیہ کرنے پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ حکومت کی اجازت کے بغیر میڈیا یا سوشل میڈیا پر رائے دینے پر بھی پابندی ہوگی۔