سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا۔
سکھر میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد گرفتار کرلئے، اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گردوں سے 3 ہینڈ گرنیڈ، ایک ٹائمر، 20 ڈیٹو نیٹر، نٹ بولٹ، بال بیرنگ، 400 گرام دھماکا خیز مواد، سیفٹی فیوز وائر 15 فٹ اور ایک گاڑی تحویل میں لے لی گئی ہے۔