9 مئی جلاو گھیراو اور توڑ پھوڑ کیس میں سابق مشیر قانون عارف یوسف کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔
پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 اور 10 مئی جلاو گھیراو اور توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی۔
اے ٹی سی نے عارف یوسف کی ضمانت خارج کردی جس کے بعد سابق مشیر قانون عارف یوسف کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔
تھانہ خان رازق پولیس نے عارف یوسف کو گرفتار کیا۔ واضح رہے کہ عارف یوسف پرویز خٹک دور حکومت میں مشیر قانون تھے۔