Aaj Logo

شائع 15 اگست 2023 11:57am

خیبر پختونخوا کی نگراں کابینہ آئندہ 72 گھنٹوں میں تشکیل پانے کا امکان

پشاور: خیبر پختونخوا نگراں کابینہ کے استعفوں کے بعد اب نئی کابینہ آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران تشکیل ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی نگران کابینہ کی تشکیل کے معاملات حتمی مراحل میں داخل ہو گئے۔کابینہ کی تشکیل سے متعلق نگران وزیراعلیٰ اعظم خان کی پشاور اور اسلام آباد میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ 48 سے 72 گھنٹے کے دوران نئی نگران کابینہ کی تشکیل متوقع ہے۔

اس کے علاوہ ذرائع کا بتانا ہے کہ اس بار مکمل غیر سیاسی چہروں کو کابینہ کا حصہ بنایا جائے گا تاہم سابقہ کابینہ سے کچھ نیوٹرل افراد کی بھی نگران کابینہ میں شمولیت کا امکان ہے جن میں جسٹس(ر) ارشاد قیصر اور حمایت اللہ کے نام سامنے آ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں 25 رکنی نگران کابینہ کے تمام استعفے وزیراعلیٰ اعظم خان کو موصول ہوئے تھے جس کے بعد وزیراعلیٰ نے سمری گورنر کو بھیجی اور گورنرغلام علی نے نگران کابینہ کے استعفے منظور کرلیے تھے۔

دوسری جانب ذرائع کی جانب سے پوری صوبائی کابینہ کے مستعفی ہونے کے بعد نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان کے بھی مستعفی ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

Read Comments