جناح اسپتال لاہور میں سیکیورٹی گارڈ کے خلاف مقدمہ نہ درج کرنے پر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے احتجاج کی کال دے دی۔
او پی ڈیز میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور نرسوں نے کام بند کردیا جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا ہے کہ سکیورٹی گارڈ کے خلاف ایف آر کے اندراج تک احتجاج جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:
ینگ ڈاکٹرز نے احتجاجاً پنجاب بھر کے اسپتالوں کی او پی ڈیز بندکردیں
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسپتال کے لیبر روم میں ڈاکٹرز اور ڈیوٹی گارڈ کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد گرینڈ ہیلتھ الائنس نے انتظامیہ کو ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کی درخواست کی تھی۔