Aaj Logo

شائع 15 اگست 2023 08:43am

سی پیک اورپاک چین دوستی سبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، چینی وزارت خارجہ

ترجمان چینی وزارت خارجہ وانگ وینبن نے 13 اگست کو چینی باشندوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین دوستی اور سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

میڈیا بریفنگ میں وانگ وینبن نے کہا کہ 13 اگست کو چینی انجینئرزکے قافلے پر دہشت گرد حملہ کیا گیا جس میں میں کوئی چینی شہری ہلاک یا زخمی نہیں ہوا تھا۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی اور سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، چین پاکستان سے مل کر دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے کام جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چینی اہلکاروں،منصوبوں کے تحفظ کے لیے کام کرتے رہیں گے، پاکستانی حکام منصوبہ سازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چینی سفارت خانے اور قونصل خانے نے فوری طور پر ہنگامی اقدامات کا آغاز کیا ہے اور پاکستان میں منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں، کمپنیوں اور اداروں کو چوکس رہنے اور سکیورٹی کو مضبوط بنانے کے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

وانگ وینبن نے کہا کہ چین دہشت گردی کے خطرات کے خلاف مشترکہ طور پر مقابلہ کرنے اور پاکستان میں چینی اہلکاروں، اداروں اور منصوبوں کی حفاظت کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

خوست میں ہوٹل پر مبینہ ڈرون حملہ، 5 افراد جاں بحق، حافظ گل بہادر گروپکے اہم کمانڈرز مارے جانےکی اطلاعات

باجوڑ اور تیرہ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گرد کمانڈر سمیت 4ہلاک

سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان اور ٹانک میں آپریشن، 6 دہشت گردہلاک

خیال رہے کہ 13 اگست کو گوادر پورٹ پراجیکٹ کے قریب چینی باشندوں کے قافلے پر حملہ کیا گیا تاہم سکیورٹی فورسز کی جوابی میں دو دہشت گرد ہلاک جب کہ تین زخمی ہوگئے تھے۔

گوادر حملے کے بعد چین نے پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تخریب کاروں کو سخت سزائیں دیں اور چینی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

Read Comments